کراچی(پی این پی)ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4000 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 3429 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 40 ڈالرز کم ہو کر 4268 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
PNP
Comments are closed.