شادی کی تقریب میں غیر اخلاقی ڈانس کرنے پر خواتین اور دلہے سمیت 35 افراد گرفتار
پنڈی گھیب (پی این پی)پنڈی گھیب میں شادی کی تقریب میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی ڈانس کرنے والی خواتین اور دلہے سمیت 35افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پنڈی گھیب میں شادی کی ایک تقریب کے دوران مبینہ طور پر پارٹی کا انعقاد کیا گیا اور سانڈ سسٹم کے استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔مقدمے میں پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ کی دفعہ اور پنجاب سانڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ کی دفعہ شامل کی گئی ۔ ایف آئی آر کے مطابق شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس پر پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا ۔
PNP
Comments are closed.