آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے میں 2 ملاح لاپتا ، 23 کو بچا لیا گیا
عمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر حملے کے بعد دو ملاح لاپتہ ہیں پر 23 دیگر کو بچا لیا گیا ہے۔
عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر نے بتایا کہ پاناما کے پرچم بردار ٹینکر ’ال گایا‘ کا رخ منگل کے روز عمان کی ایک بندرگاہ کی جانب تھا۔
ٹینکر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس کے انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی۔ مرکز کے مطابق جہاز کو مسندم جزیرہ نما کے شمال میں 1.3 ناٹیکل میل (2.4 کلومیٹر) کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔
پیر کے روز پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ ٹینکر ایک ایسے راستے سے گزرتے ہوئے بحری بارودی سرنگوں کی زد میں آیا اور اس میں آگ لگ گئی جسے اُنھوں نے ’ممنوعہ اور غیر محفوظ‘ قرار دیا تھا۔
تاہم امریکی فوج نے ایران کی اس رپورٹ کو جھوٹا قرار دیا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس ٹینکر کو گذشتہ ماہ ایک ایرانی میزائل اور پھر ہفتے کے آخر میں ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔
PNP
Comments are closed.