by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایف سی پورٹو پاکستان میں پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کرے کا


ایف سی پورٹو پاکستان میں پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کرے کا

پرتگال کے ایف سی پورٹو کا سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ، پاکستان میں ایف سی پورٹو کی پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کی جائے گی۔

شراکت داری کے تحت پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو جدید اور جامع تربیت دی جائے گی، ایف سی پورٹو پاکستانی کھلاڑیوں، کوچز اور منیجرز کی تربیت میں معاونت کرے گا۔

ایف سی پورٹو پاکستان میں پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کرے کا

اکیڈمی میں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کے فٹبال طریقۂ کار سے روشناس کرایا جائے گا۔

شراکت داری کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو عالمی کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایف سی پورٹو کی ڈریگن فورس اکیڈمیز میکسیکو، برازیل، کولمبیا، ترکیہ، موزمبیق، بھارت سمیت پہلے ہی 10 ممالک میں قائم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی سفارتخانے کی معاونت سے ایف سی پورٹو اور سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی میں شراکت داری کا معاہدہ ہوا ہے۔


PNP

Comments are closed.