by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایشین گیمز 2026ء میں کھلاڑیوں کی رہائش کے لیے پانی میں ولیج آباد ہو گیا

فوٹو بشکریہ رپورٹر

ایشین گیمز 2026ء میں کھلاڑیوں کی رہائش کے لیے پانی میں ولیج آباد ہو گیا۔

ناگویا میں کھلاڑیوں کی رہائش کے لیے فلوٹنگ ولیج کے سمندر کے راستے پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔

کوسٹا سیرینا نامی اطالوی کروز میں ایشین گیمز کے دوران رہنا کھلاڑیوں کے لیے ایک منفرد تجربہ ہو گا۔

فلوٹنگ ولیج ناگویا پورٹ پر بنایا گیا ہے اور  تمام سہولتیں موجود ہیں، 290 میٹر لمبے کوسٹا سیرینا میں 4 ہزار ایتھلیٹس اور آفیشلز رہائش اختیار کریں گے۔

جاپان میں ہونے والے گیمز کے دوران اپنی نوعیت کی پہلی رہائش گاہ میں لوگ آج آنا شروع ہو گئے ہیں، آئیچی ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز میں کئی عارضی رہائش گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

اخراجات کم کرنے لیے گیمز کے دوران مخصوص ولیج تعمیر نہیں کیا گیا، ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی ایشین گیمز کے لیے رہائش گاہ کے لیے سہولتیں تنقید کی زد میں ہیں۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر سے ہو گا۔



PNP

Comments are closed.