بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپان کی جانب سے “ریڈار کی شعاؤں” کے بے بنیاد پراپیگنڈا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اس معاملے پر اپنے مضبوط موقف کو بارہا واضح کیا ہے، اور حقیقت بہت واضح ہے۔ جاپان نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اسے چین کی جانب سے بحریہ کی تربیت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، لیکن اب اس نے تسلیم کیا ہے کہ اسے چین کی جانب سے پیشگی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جاپان نے یہ بتانے سے بھی انکار کیا ہے کہ کیوں پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود، جاپانی لڑاکا طیاروں نے چین کے تربیتی علاقے میں داخل ہو کر جاسوسی کی ، ،ہراساں کیا ، تناؤ پیدا کیا اور بدنیتی سے صورت حال کو سنگین کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ جاپان کو چین-جاپان تعلقات میں موجودہ مشکلات کا ادراک کرنا چاہیے، اپنی غلطیوں پر سنجیدگی سے غور و فکر کر کے انہیں درست کرنا چاہیے اور تائیوان کے حوالے سے سانائے کاتائیچی کے غلط بیانات کو واپس لینا چاہیے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا