by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اولمپیاڈ سمرقند: پاکستان کا اسرائیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ

فوٹو: فائل

پاکستان نے اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا۔

پاکستان کا اولمپیاڈ سمرقند میں اسرائیل کے خلاف مقابلہ آج شیڈول تھا، دونوں ممالک کی ٹیموں کو پہلے راؤنڈ میں آمنے سامنے ہونا تھا۔ 

صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان علی نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل کے بارے میں واضح پالیسی ہے۔ حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے۔

ذیشان علی نقوی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے اسرائیل کے خلاف میچ نہیں کھیل رہے۔

خیال رہے کہ ازبکستان میں منعقدہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 203 ممالک مدمقابل ہیں۔



PNP

Comments are closed.