سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ ہم نے فیلڈنگ میں چند غلطیاں کیں، جو فائنل میں شکست کی وجہ بنیں۔
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان سے 3 وکٹوں سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کوشال مینڈس نے کہا کہ ہم نے 20 سے 30 رنز کم بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فیلڈنگ میں چند غلطیاں کیں جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر اچھا پرفارم کیا۔
سری لنکن کپتان نے مزید کہا کہ سیریز کے دوران پوون رتنائیکے اور اویشکا اور کمندو مینڈس نے بہترین پرفارم کیا۔
سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو 326 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 10 گیندیں رہتے ہی 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا، گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان نے سنچری، سعد بیگ اور عرفات منہاس نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔
PNP
Comments are closed.