کراچی کے جناح اسپتال میں 45 گھنٹوں بعد بجلی کا مسئلہ حل کرلیا گیا۔
گائنی وارڈ میں ہونے والے بجلی کے فالٹ کو دور کر دیا گیا، بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث ایم آر آئی اور پیٹ اسکین کے آپریشنز بھی متاثر ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کل ایڈمنسٹریٹو بلاک سمیت کئی جگہوں پر بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں بجلی کا فالٹ 45 گھنٹے بعد ٹھیک کیا گیا۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں اندرونی نوعیت کے فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہے، اس فالٹ کا کےالیکٹرک کے انفرااسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کےالیکٹرک کا عملہ اندرونی فالٹس کی درستگی میں معاونت کے لیے اسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔
PNP
Comments are closed.