قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی ہوگی، علی پرویز ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر ، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی۔
لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورت غیر یقینی ہے، جس کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ سے صورت حال کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، تیل کی قیمتیں شفاف طریقے سے مقرر کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ غریب لوگوں کے لئے سبسڈی والا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں، قطر سے گیس آ رہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی۔
PNP
Comments are closed.