by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر نوجوان قتل ملزم بھی موقع پر مارا گیا

کراچی (پی این پی) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جبکہ عوام کے تشدد سے ملزم بھی موقع پر مارا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق اورنگی ٹاؤن دس نمبر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 25 سالہ عباس نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کوعوام نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ موقع پر ہی مر گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل ہے، مقتول عباس نےملزم کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی، جس کو نشانہ بنانے کیلیے ایک ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ پہنچا اور نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملزم اور ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ عوام کے تشدد سے ماموں دم توڑ گیا۔ 

واقعے میں مجموعی طور پر دو افراد مرے جن میں ایک کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم اور ساتھی کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔



PNP

Comments are closed.