by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ معروف بزنس ٹائیکور کیمرون اوریلی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی ہیں۔

تاہم اب جمائما نے اپنی شادی کی نہ صرف تصدیق کی بلکہ تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ 12 ستمبر کی تاریخ لکھی جس کا مطلب ہے کہ اُن کی شادی کی تقریب 12 ستمبر 2026 کو ہوئی۔

جمائما نے لکھا کہ ’ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس دن کو ہم دونوں کے لیے اتنا خاص اور خوشگوار بنایا‘۔

تقریب میں جمائما کے ساتھ اُن کے دونوں بیٹوں قاسم ، عمر نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ اہل خانہ بھی شریک تھے۔

SaveClip

جمائما نے مغربی روایات کے مطابق بطور دلہن سفید رنگ کا خاص جوڑا زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی خوبصورت اور جاذب نظر آرہی تھیں۔

SaveClip

SaveClip

SaveClip

SaveClip

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں دو بیٹوں قاسم اور عمر کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 20 سال پہلے جوڑے نے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

راہیں جدا کرنے کے بعد عمران خان نے میزبان ریحام خان کیساتھ دوسری شادی کی تاہم یہ زیادہ عرصے نہیں چل سکی اس کے بعد انہوں نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی ہے۔



PNP

Comments are closed.