by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا ورلڈ کپ کیلئےکینیڈا آنیوالے 175افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دائرکردیں

فیفا ورلڈ کپ کے دوران کینیڈا آنے والے 175 غیر ملکی افراد نے سیاسی پناہ (اسائلم) کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو اور وینکوور میں فیفا کے 13 میچز کھیلے گئے، جن کے لیے کینیڈا نے 26 ہزار ویزے جاری کیے تھے۔

مختلف ممالک سے ہزاروں افراد نے فیفا میچز دیکھنے کے لیے کینیڈا کے سیاحتی ویزوں کے لیے درخواستیں دی تھیں، جن میں 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈا پہنچنے والے غیر ملکیوں میں سے 175 افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کی ہیں، جن کا جائزہ کینیڈا کے رفیوجی قوانین کے مطابق لیا جائے گا۔

امیگریشن حکام نے یہ نہیں بتایا کہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گھانا سے تعلق رکھنے والے 25 افراد جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15،15 افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں، جبکہ اس تعداد میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکام غیر ملکیوں کو خبردار کر چکے تھے کہ فیفا کے لیے ویزوں کا حصول کینیڈا میں مقررہ مدت گزرنے کے بعد قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا درست راستہ نہیں ہے۔

PNP

Comments are closed.