کراچی (پی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔
نجی ویب سائٹ اردو پوائنٹ کے مطابق اطلاعات کے مطابق نثار کھوڑو کی ایک ویڈیو سوشل میدئا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ ویسے تو مذکورہ وزیر کی تقریر کو کوئی اہمیت نہ دیتا لیکن اسے اہمیت صرف اس لیے ملی کیونکہ انہوں نے عاصم منیر کو بیچ میں گھسیٹا جنہیں فیلڈ مارشل کہا جاتا ہے، اس پر میں نے جواب دیا کہ جب ہم ضیاء الحق سے ڈر کے بھاگے نہیں، جب ہم مشرف سے ڈر کے بھاگے نہیں، تو یہ فیلڈ مارشل بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا!۔
جب ہم ضیاءالحق سے ڈر کے بھاگے نہیں جب ہم مشرف سے ڈر کے بھاگے نہیں تو یہ فیلڈ مارشل بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا ! نثار کھوڑو ۔۔۔ https://t.co/azM9HMDFVo
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) September 16, 2026
بعد ازاں پیپلزپارٹی کے رہنما نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لے لیے، نثار کھوڑو نے اپنے وضاحتی بیان میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز میری جانب سے دیا گیا بیان اپنے اصل مفہوم کے اعتبار سے مکمل طور پر غیر ارادی تھا اور میں اپنے اس بیان پر دلی طور پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز میرا بیان اپنے مفہوم کے اعتبار سے غیر ارادی تھا، مجھے اس بیان پر دلی طور پر افسوس ہے۔ میں ادارے کے وقار کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں، مجھے افسوس ہے کہ میرے الفاظ سے کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہو، نثار کھوڑو https://t.co/Ie8q67hFxk
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 17, 2026
انہوں نے کہا کہ میں پاک فوج اور اس کے تمام اداروں کے وقار کا دل سے انتہائی احترام کرتا ہوں اور مجھے اس بات پر شدید رنج ہے کہ میری طرف سے ادا کیے گئے الفاظ کی وجہ سے کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی یا کسی کے جذبات مجروح ہوئے، تاہم میرا مقصد ادارے کی توہین کرنا ہرگز نہیں تھا، اسی لیے میں اپنے الفاظ پر معذرت خواہ ہیں۔
PNP
Comments are closed.