by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی

اسلام آباد (پی این پی) پمز اسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے دوران متاثر ہونے والی واحد بچی ایزل بھی دورانِ علاج جان کی بازی ہار گئی،

جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت ایک نرس نے بچی ایزل کو بحفاظت باہر نکالا تھا، تاہم دھویں سے متاثر ہونے کے باعث اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کرکے علاج شروع کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طبی ٹیم کی جانب سے بچی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

ایزل کی والدہ آصفہ بی بی نے بتایا کہ ان کی بیٹی 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی اور اس کی عمر 6 ماہ 10 دن تھی۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے دوران دھویں سے بچی کی حالت متاثر ہوئی، جبکہ ایزل ان کی پہلی اولاد تھی۔

بچی کے انتقال کے بعد پمز اسپتال میں پیش آنے والی آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.