by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاسداران انقلاب کا قشم میں امریکی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ

تہران:ایران کے پاسداران انقلاب نے قشم کی فضائی حدود میں امریکی فوج کا ایم کیو۔9 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق آج صبح 10 بج کر 12 منٹ پر ’جدید فضائی دفاعی نظام‘ کی مدد سے ڈرون کو مار گرایا گیا۔

بیان کے مطابق تباہ کیا گیا ڈرون امریکی فوج کی ملکیت تھا اور اسے قشم میں نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ اس نوعیت کا 53 واں امریکی ڈرون ہے جسے ایرانی افواج نے تباہ کیا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

PNP

Comments are closed.