پنجاب بھر میں سانپ کے کاٹنے کے 1 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سانپ کے کاٹنے کے 1 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں رواں سال سانپ کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ یکم جنوری سے 31 اگست کے دورانیے میں سانپ کے کاٹنے کے 1 ہزار 70 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سانپ کے کاٹنے سے 8 ماہ کے دوران 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متاثرین میں 614 مرد اور 446 خواتین شامل ہیں۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ کچی آبادیوں میں پانی جمع ہونے کے باعث سانپ آبادیوں کا رخ کر لیتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.