پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا
لاہور(پی این پی) پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 کی جنوری سے 31اگست 2026تک کی رپورٹ کے مطابق سانپوں کے ڈسنے سے ایک ہزار 60 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانپوں کے ڈسنے سے 614 مرد اور 446 خواتین متاثرہوئیں۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق برسات میں کچی آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سانپ خشک اور محفوظ جگہ کی تلاش میں آبادیوں کا رخ کرتے ہیں اس لیے سانپ ڈسنے کے واقعا ت بھی بڑھ جاتے ہیں۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سانپوں سے بچنے کیلئے احتیاط برتنی چاہیے۔
PNP
Comments are closed.