بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ اور تائیوان کے درمیان کسی بھی شکل میں سرکاری تعلقات کے قیام اور امریکہ کے کسی بھی بہانے سے تائیوان کے امور میں مداخلت کی سخت مخالفت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکی کانگریس کے اراکین تائیوان کا دورہ کریں گے تو یہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیے کی خلاف ورزی ، چین کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت ، چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہو گی اور تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو ایک غلط پیغام ہو گا ۔
ترجمان وانگ وین بن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کا مطالبہ ہے کہ امریکہ ایک چین کے اصول اور چین امریکا تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے، کانگریس کے اراکین کو تائیوان کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دے، امریکہ اور تائیوان کے سرکاری تبادلوں کو بند کرے ، اور آ بنائے تائیوان کی صورتحال میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوششیں بند کرے۔
ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ کی جانب سے کوئی یکطرفہ عمل ہوا تو اس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری بھی امریکہ پر ہو گی ۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔