وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت اور جماعت اسلامی کے تین، تین اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی کمیٹی حتمی سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی عوام کے لیے پیٹرول پر جاری ریلیف اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے پر سفارشات دے گی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق کمیٹی زیادہ سے زیادہ مستحق عوام کے ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے متعلق سفارشات دے گی، کمیٹی پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار کمی کے لیے بجٹ قابل عمل تجاویز مرتب کرے گی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا پوری طرح احساس ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت علاقائی بحران کے حل کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہی ہے تاکہ صورتحال معمول پر آسکے، موجودہ بحران کا تعلق حکومتی پالیسیوں سے نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ بحران کا تعلق علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہے، مالی استطاعت کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وفد کو کم آمدن طبقے کے لیے حکومت کے فراہم کردہ ریلیف کی تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ افراد اس اسکیم میں رجسٹر ہو چکے ہیں۔
PNP
Comments are closed.