by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

— فائل فوٹو 

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 337 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ آروڑہ نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔

سردار رمیش سنگھ آروڑہ نے بتایا کہ یاتریوں کے قیام وطعام کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک قمرالزمان نے بھی سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان میں محفوظ، پُرامن اور دوستانہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔



PNP

Comments are closed.