قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف مل گیا، انعام بٹ اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے درمیان معاہدے کی تفصیل سامنے آ گئی۔
انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے محمد انعام بٹ کی ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق محمد انعام بٹ پر 2 ماہ کی پابندی 19 جولائی سے 18 ستمبر 2026ء تک رہی، ریسلر کی پابندی کی مدت مکمل ہو چکی ہے۔
محمد انعام بٹ پر کوئی مالی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا، نمونے میں پائی جانے والی دوا طبی علاج کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طبی دستاویزات کو تسلیم کرتے ہوئے انعام بٹ کو مطلوبہ دوا مزید ایک سال استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
ایشین بیچ گیمز کے مقابلے کا نتیجہ منسوخ کر کے انعام بٹ سے چاندی کا تمغہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
انعام بٹ ایشیئن گیمز میں کوچ کی حیثیت سے شرکت کریں گے، وہ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ہیں اور تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔
PNP
Comments are closed.