کراچی (پی این پی) رکشے میں بیٹھی خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار کو معطل کرکے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے واقعے کا نوٹس لیا۔وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا اہلکار عمران عزیز بھٹی تھانے میں تعینات ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے اہلکار کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور انکوائری کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
????????کراچی: رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا
پولیس اہلکار نے رکشہ روک کر دوستی کی پیشکش کی، اہلکار نے ناشتے کی دعوت اور مالی مدد کی پیشکش بھی کی، اہلکار نے وردی کے بغیر ملنے کا کہا، خواتین کا موقف pic.twitter.com/YR98ihNlVe— Abbas Malik (@AbbasMalik95703) September 19, 2026
PNP
Comments are closed.