دہشت گردی کی وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں بڑھتی دہشت گردی کی وجہ ناکام خارجہ پالیسی کو قرار دے دیا۔
سہیل آفریدی نے الزام لگایا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والی پالیسی کارآمد اور موثر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی پر عمل کیا جائے تو 100 دن میں امن لا سکتے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ ہماری پالیسی پر عمل کون کرے گا؟
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اور وفاقی ادارے پی ٹی آئی کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے جاتا ہے تو اس کے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے میں احتجاج سے روکا جاتا ہے۔
PNP
Comments are closed.