by Rao Imran Suleman
Rao Nama

باقی چیزوں پر جی ایس ٹی 18 فیصد لیکن پیٹرولیم پر 30 فیصد لیوی ہے: مفتاح اسماعیل

کراچی(پی این پی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 30 فیصد لیوی لگا رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے علاقہ باقی مصنوعات پر 18 فیصد کی جی ایس ٹی ہے لیکن حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 30 فیصد لیوی لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو یہ کہا جا سکتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد لیوی کرنے دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت 30 ہزار ارب روپے کے بجٹ میں سے 30 ارب روپے نہیں ڈھونڈ سکتی تو اسے حکومت کی ناکامی ہی کہا جا سکتا ہے۔



PNP

Comments are closed.