by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹرولیم لیوی پر حکومت، جماعت اسلامی کے مذاکرات کا 5واں دور

پیٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا 5 واں دور منصورہ لاہور میں ہوا۔

مذاکرات کے بعد حکومتی وفد واپس روانہ ہوگیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ لازم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مطالبے پر عملی اقدام کرے ورنہ احتجاج و لانگ مارچ ضرور ہوگا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حکومتی وفد کی جانب سے مذاکراتی عمل میں جلد عوام کو غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کی قیادت کو بتایا کہ آئی ایم ایف کا ہم پر دباؤ ہے اور اُن کے وفد کی جلد پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔

حکومتی وفد کی سربراہی احسن اقبال کررہے ہیں، دیگر ارکان میں سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سلمان رفیق شامل تھے۔

جماعت اسلامی کے وفد کی سربراہی نائب امیر لیاقات بلوچ نے کی جبکہ اس موقع پر دیگر ٹیم ارکان بھی موجود رہے۔

جماعت اسلامی نے کل کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں احتجاج دھرنے جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.