by Rao Imran Suleman
Rao Nama

علیمہ خان کی گرفتاری تشدد اور کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے: بیرسٹر گوہر

—فائل فوٹو

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نورین نیازی نے انہیں فون پر علیمہ خان کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ ان کا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، جبکہ پارٹی کا مقصد اپنے آئینی اور سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد کرنا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتی، علیمہ خان کو گرفتار کرنا یا نظربند رکھنا تشدد اور کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ یہ تمام اقدامات فوری طور پر بند کیے جائیں اور علیمہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل جلد جاری کرے گی۔



PNP

Comments are closed.