فوجی کارروائی کا بھرپورجواب دیں گے، ایرانی فوج۔ نئے ہتھیار وں سے نئے اہداف پرحملوں کی دھمکی
ایرانی مسلح افواج نے امریکا اور خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا بھرپور فوجی ردعمل دیا جائے گا۔ خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے واضح کیا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں خطے بھر میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض علاقائی ممالک کے گرین سگنل پر امریکا ایک یورپی ملک میں طے شدہ اجلاس کے بعد ایران کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق ، خطے کے کو ممالک ایران کے حوالے سے اپنی دوہری پالیسی کو جاری رکھیں گے اور ایران کے خلاف امریکی اقدامات میں اس کے اتحادی بنیں گے انہیں ان کارروائیوں میں برابر کا شریک تصور کیا جائے گا اور ایسے ممالک کو ایرانی مسلح افواج سے کسی قسم کے تحمل کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔دریں اثنا،ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ حملہ کیا تو تہران نئے ہتھیار استعمال کرنے کے ساتھ ایسے مقامات کو بھی نشانہ بنائے گا جہاں پہلے حملہ نہیں کیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا ہے کہ نئے حملے کی صورت میں ایران جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور محاذ کا جغرافیہ تبدیل کردے گا۔
ادھر،یرانی فوج نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فارس کے مطابق ایرانی فوج نے ڈرون کو نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
PNP
Comments are closed.