by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں، قطر

دوحہ:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران اور عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں۔ 

دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز معاہدہ ہونے سے امریکا ایران مذاکرات بحالی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی پائلٹوں کے معاملے پر ایران اور قطر براہ راست رابطے میں ہیں۔ اس معاملے پر ایرانی وفد کے دورے کی دعوت برقرار ہے، ایران نے جواب نہیں دیا۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ پائلٹوں کے معاملے میں ریڈ کراس کی مداخلت کی درخواست ایران کا حربہ ہے۔

PNP

Comments are closed.