by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ ہائیکورٹ: دیت کی رقم مکمل ادا نہ کرنے پر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(پی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے دیت کی مکمل رقم ادا نہ کرنے والے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے کیماڑی پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم نیاز محمد کو گرفتار کرکے یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل نے کہاکہ ملزم کے خلاف نوجوان طاہر کو قتل کرنے کا الزام ہے، جبکہ عدالت نے ملزم کو 81 لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

حسن بانو ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزم اب تک 47 لاکھ روپے ناظر برانچ ہائیکورٹ میں جمع کرا چکا ہے، تاہم اس نے مقتول کی والدہ اور بیوہ کا حصہ ادا نہیں کیا۔وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ دیت کے فیصلے کے بعد ملزم ضمانت پر رہا ہو گیا تھا، مگر مکمل ادائیگی نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔



PNP

Comments are closed.