تہران کے آسمان پر پراسرار روشنیاں، ویڈیو وائرل ہوگئی
تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں آسمان پر نظر آنے والی پراسرار روشنیاں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں،مقامی شہری کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں آسمان پر روشنیاں ایک مقام پر معلق دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو بنانے والے شخص کے مطابق یہ مناظر تہران کی آزادگان ہائی وے کے قریب 20 ستمبر کو تقریباً شام ساڑھے 7 بجے ریکارڈ کیے گئے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ بعض افراد اسے ڈرون یا ڈرون کیمرہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ جگہوں پر بڑی سلنڈر نما چیز کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
الجزیرہ انگلش کی رپورٹ میں بچوں کی پتنگ سمیت مختلف امکانات کا ذکر کیا گیا، جبکہ جدید فوجی نگرانی کے سامان کا امکان بھی بیان کیا گیا ہے۔ تاہم ان میں سے کسی امکان کی حتمی تصدیق نہیں کی گئی۔
تهران ، اتوبان آزادگان
29 شهریور حوالی ساعت 19:30
از اجرام ناشناخته آسمانی فیلم گرفتم
واقعا نمیدونم چی هست ولی نزدیک ابرها بود نور های خاصی داشت و بدون هیچ صدایی در فضا معلق بود !!!
لطفا منتشر کنین همه ببینن 🙏 #یوفو #ufo #فضا #ناسا #بشقابپرنده #فرازمینی #تهران #ایران pic.twitter.com/AHfV3FvTEb
— Ali Sedaghati (@AliiiiiSeda) September 20, 2026
دستیاب معلومات کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے بھی تاحال اس پراسرار شے کی باضابطہ شناخت سامنے نہیں آئی، اس لیے یہ کہنا ممکن نہیں کہ ویڈیو میں نظر آنے والی روشن چیز دراصل کیا تھی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک دوسری ویڈیو کے بارے میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ وہ رواں سال مئی کی ریکارڈنگ ہے اور 20 ستمبر کو بنائی گئی ویڈیو کے ساتھ ایک ہی وقت کی نہیں ہے۔
تہران کے آسمان پر نظر آنے والی اس پراسرار روشنی کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں، تاہم فی الحال اس کی اصل نوعیت غیر واضح ہے۔
PNP
Comments are closed.