by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایم کیو ایم فتنہ و افراتفری اور 90 کی دہائی کی سیاست چاہتی ہے،نفرت اور تقسیم کی سازش ناکام بنائیں گے، شرجیل میمن

کراچی (پی این پی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم فتنہ و  افراتفری، 90 کی دہائی کی سیاست چاہتی ہے، ان کی سازش ناکام بنائیں گے۔

 ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ ایم  کیو ایم قیادت جو زبان استعمال کر رہی ہے، وہ ناقابل برداشت ہے،مصطفیٰٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی، 1990 والی دہائی کی سیاسی راہ پر چل رہے ہیں،کراچی کو بھتہ خوری، بوری بند نعشیں، اغوا برائے تاوان، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ایم کیو ایم نے دی۔  سندھ اسمبلی صوبوں کے حوالے سے اپنا  فیصلہ قرارداد کے ذریعے دے چکی ہے،ایم کیو ایم فساد  و فتنے کو  ہو دے کر نفرت کے بیج بونا چاہتی ہے،اردو بولنے والوں کی اکثریت خود کو سندھی سمجھتے ہیں،ایم کیو ایم لسانی بنیادوں پر ایک بار پھر تقسیم اور نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔ 

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو مصنوعی کہنے والی ایم کیو ایم پہلے اپنا مینڈینٹ تو ثابت کردے ،ایم کیو ایم والے جب مینڈیٹ کی بات کرتے ہیں، لوگوں کو ہنسی آجاتی ہے،ایم کیو ایم کی اصلی اکثریت کا سب کو علم ہے، ان کے پاس اکثریت ہوتی تو بلدیاتی انتخابات سے فرار نہ ہوتے۔



PNP

Comments are closed.