by Rao Imran Suleman
Rao Nama

افغانستان کی صورت حال پر شدید تشویش، طالبان دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنائیں، اسحاق ڈار

فائل فوٹو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی صورت حال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔

او آئی سی کے افغانستان کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں گذشتہ ہفتے دہشتگردی کے واقعے میں 24 افراد شہید ہوئے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، افغان سرزمین کو ہمسایہ ملکوں کے خلاف دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں منشیات، اسلحے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ضروری ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان بچیوں کی تعلیم، خواتین کے روزگار پر پابندی پر گہری تشویش ہے، افغان مہاجرین کی واپسی کے بوجھ میں عالمی برادری کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔



PNP

Comments are closed.