مسٹر بیسٹ اور ارلنگ ہالینڈ نے وائرل اے آئی میم حقیقت میں تبدیل کر دی، مداح حیران
ناروے کے معروف فٹبالر ارلنگ ہالینڈ اور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی ایک وائرل فٹبال میم کو حقیقت میں تخلیق کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ارلنگ ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ نوڈلز کھاتے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں ناروے کے فٹبالر کو نوڈلز کھاتے ہوئے اچانک آئینے کی جانب دیکھتے اور اپنے عکس کو دیکھ کر خوفزدہ ہونے کا مزاحیہ ردِعمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو جمی ڈونلڈسن عرف مسٹر بیسٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ازراہِ مزاح لکھا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوفناک کھانا ہے۔
مسٹر بیسٹ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو چند ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اسے بہت پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026ء کے دوران اسی طرح کی ایک اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی تھی کہ میم بن گئی۔
ارلنگ ہالینڈ فٹبال کے میدان میں اپنی شاندار کارکردگی کے علاوہ اپنے لباس، اسٹائل اور طنز و مزاح کی وجہ سے اکثر ہی سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.