by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے کی قیمت میں بڑی کمی فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی(پی این پی)ملک میں آج مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے جب کہ 10 گرام سونا 4800 روپے سستا ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے اثرات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے مقرر ہوگئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 171 روپے گر کر 6837 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 258 ڈالر پر آ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مزید نیچے آئیں۔



PNP

Comments are closed.