خاتون پر سابق شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کر کے دونوں پیر کاٹ دئیے
ملتان (پی این پی)ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں خاتون پر سابق شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کیاس کے دونوں پیر کاٹ دئیے۔
خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زہرہ بی بی بس کے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھی کے اس کے سابق شوہر منیر نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اس کے دونوں پیر کاٹ دیے۔ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون ایک بسکٹ فیکٹری میں کام کرتی ہے، ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کے اس نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔
PNP
Comments are closed.