یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی نوجوان روسی بمباری کے وقت کیف کی ایک عمارت میں موجود تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب وسطی کیف کے ضلع پیچرسکی میں اس خاندان کے گھر پر ہوا۔
حملے کے نتیجے میں نوجوان کی والدہ بھی شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور سفارتی سطح پر بھی اس واقعے کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.