by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایشین گیمز کرکٹ کے سیمی فائنل آج ہوں گے

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان صبح 5 بجے کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے مقابلے جاپان کے شہر نشین میں جاری ہیں جہاں ان دنوں بارشیں ہورہی ہیں اسی وجہ سے چاروں کوارٹر فائنل بارش کی نذر ہوگئے تھے جس کے بعد حریف ٹیموں سے بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش نے آخری چار میں جگہ بنائی ہے۔

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش اور بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

سیمی فائنل کیلئے گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ ا یشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کا فائنل ہفتہ 3 اکتوبر کو ہوگا۔



PNP

Comments are closed.