نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو ایک دفاعی اتحاد ہے اور اس کی فوجی سرگرمیوں کا مقصد روسی سرزمین کو نشانہ بنانا نہیں۔
مارک روٹے کے مطابق موجودہ صورتحال میں روس کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کیے جانے کا خطرہ حقیقی نہیں، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اس بات سے آگاہ ہیں کہ نیٹو کے خلاف کسی فوجی کارروائی میں کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔
نیٹو سیکرٹری جنرل نے روس کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں اتحاد کے دفاعی کردار پر بھی زور دیا اور کہا کہ نیٹو کی مشقیں اور دیگر فوجی سرگرمیاں رکن ممالک کے دفاع کے لیے ہیں۔
دوسری جانب روسی حکام یورپی ممالک پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں، جبکہ یورپی حکومتیں روس پر ہائبرڈ جنگی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتی ہیں۔ ماسکو ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بالٹک خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث فریقین کے درمیان غلط فہمی یا اندازے کی غلطی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔
PNP
Comments are closed.