خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ صدر کی مشاورت سے ہوگا
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ صدر کی مشاورت سے ہوگا، ایوان صدر میں آج شام اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف زرداری کو خیبر پختوخوا کی بگڑتی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صدر زرداری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وفاقی وزراء اور اہم ذمے داران نے شرکت کی، اجلاس میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی تھی، اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان اور بیک ڈور رابطوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
PNP
Comments are closed.