سابق اولمپین خواجہ ذکاء الدین 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپین خواجہ ذکاء الدین 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
لاہور سے ان کے داماد اور پاکستان ہاکی کے سابق اولمپئن توقیر ڈار کے مطابق خواجہ ذکاء الدین روم (اٹلی) میں ہونے والے 1960 کے اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ تھے۔
خواجہ ذکاء الدین جو 27 اکتوبر 1936 کو جالندھر (مشرقی پنجاب، بھارت) میں پیدا ہوئے، انھوں نے 1958 سے 1966 تک 56 انٹرنیشنل ہاکی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
PNP
Comments are closed.