by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ حکومت اپنا کوئی منصوبہ مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی فاروق ستار

کراچی (پی این پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اقبال میں ریڈ لائن بی آر ٹی کے زیر تعمیر پل کا اسٹرکچر گرنا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ سندھ حکومت اپنے کسی بھی منصوبے کی تکمیل میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔

کراچی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے اعلان بغاوت کرتے ہیں، چھوٹے انتظامی یونٹس پاکستان کی فلاح و بقا کے ضامن ہیں، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ملک میں انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں۔گلشن اقبال میں ریڈ لائن بی آر ٹی کے زیر تعمیر پل کا اسٹرکچر گرنا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ سندھ حکومت اپنے کسی بھی منصوبے کی تکمیل میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔کراچی کے ہر علاقے سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے، سندھ میں 6 انتظامی یونٹس بنیں گے۔ پورے سندھ کو ظالم حکمرانوں، جاگیرداروں اور وڈیروں سے آزادی ملے گی۔رہنما ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے۔ 



PNP

Comments are closed.