by Rao Imran Suleman
Rao Nama

یورپی یونین ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن کا حصہ بن گئی،امریکا کا دعویٰ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین بھی ایران کے خلاف امریکی اقتصادی اقدامات کا باضابطہ حصہ بن گئی ہے۔

سکاٹ بیسنٹ نے یورپی یونین کے ایران سے متعلق مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کو عالمی مالیاتی نظام کے مبینہ غلط استعمال سے روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران عالمی مالیاتی نظام سے اپنے جوہری پروگرام اور اتحادی مسلح گروہوں کی مالی معاونت کے لیے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہوں تک مالی وسائل کی رسائی روکنے کے لیے تمام ممکنہ راستے بند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

سکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے مسلح گروہوں کی مالی معاونت ختم ہونے تک تہران کے خلاف اقتصادی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

PNP

Comments are closed.