by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل


کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کے مشترکہ میزبان جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا ہوں گے۔ 

ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیم ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ 

گروپ اے میں، پاکستان، بھارت، افغانستان، آسٹریلیا، زمبابوے اور کوالیفائر اے شامل ہیں۔

اسی طرح گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر بی شامل ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

پاکستان ٹیم پہلا میچ 8 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا جبکہ بھارت کے ساتھ مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔

پاکستان تیسرا میچ 15 اکتوبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گا۔ 19 اکتوبر کو زمبابوے اور 22 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقال ہوگا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ 2 اکتوبر سے 7 اکتوبر 2027 تک سپر سیریز میں تین ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ سپر سیریز کی ٹاپ ٹیم مین راؤنڈ کےلیے کوالیفائی کرے گی۔

دوسری جانب فروری 2027 میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائر کی فاتح ٹیم مین راونڈ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گی۔

سات اکتوبر 2027 سے 12 ٹیموں کے دو گروپس میں مقابلے ہوں گے۔ دونوں گروپس کی ٹاپ تین اور ساتویں بہترین ٹیم سپر سیون کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

سپر سیون راؤنڈ کا آغاز 25 اکتوبر 2027 سے ہوگا۔ پاکستان اور بھارت نے سپر سیون کے لیے کوالیفائی کیا تو 7 نومبر کو دونوں ٹیموں کا دوسرا مقابلہ ہوگا۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 17 نومبر اور دوسرا 18 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔


PNP

Comments are closed.