by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، وزارت داخلہ کا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ

علامتی تصویر۔

حکومت کی جانب سے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پابندی کے معاملے پر وزارت داخلہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بچوں کے استحصال اور فحاشی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی کو کنٹرول کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کئی ممالک کی طرح کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی لگانے پر غور جاری ہے۔ وزارت داخلہ میں اجلاس کے دوران مشاورت سے حتمی فیصلے ہوں گے، جس میں پی ٹی اے، این سی سی آئی اے اور وفاقی و صوبائی پولیس حکام شریک ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بچوں کے استحصال اور فحاشی کیسز کا جائزہ پیش کیا جائے گا، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کی سوشل میڈیا پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.