by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودی عرب میں حوثیوں کے 2 میزائل اور 4 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے جنوبی علاقوں کی جانب آنے والے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل اور 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق دفاعی نظام نے خمیس مشیط اور جازان کے فضائی حدود میں آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو بروقت روک کر تباہ کیا۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق تباہ کیے گئے ہتھیاروں کا ملبہ بعض رہائشی علاقوں میں گرا، جس کے نتیجے میں چند عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد امدادی اور حفاظتی کارروائیاں جاری ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق حملے میں ہونے والے نقصانات اور دیگر تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

PNP

Comments are closed.