کراچی(پی این پی)شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 28 سالہ نوجوان کو قتل کردیا، مقتول دو سال قبل کورٹ میرج کرنے کے بعد ایک بچے کا باپ بنا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ریحڑی روڈ پر جمعہ پل کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ اطہر علی میمن ولد گلزار علی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کو تین گولیاں ماری گئیں، جس کی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول پیشے کے لحاظ سے حجام تھا اور اس نے دو سال قبل کورٹ میرج کی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا معلوم ہوتا ہے، تاہم قتل کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ابراہیم حیدری پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.