امریکی کانگریس میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع روکنے کیلئے بل پیش
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کے 6 ڈیموکریٹ ارکان نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر اور توسیع روکنے کے لیے نیا قانون متعارف کرایا ہے۔
سرکاری تفصیلات کے مطابق ’اسٹاپ دی سیٹلمنٹس ایکٹ‘ کے تحت ان افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو اسرائیلی بستیوں کی تعمیر یا توسیع میں کردار ادا کرتے ہیں۔ مجوزہ قانون میں ان بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا کی درآمد پر پابندی کی تجویز بھی شامل ہے۔
اس قانون کے اسپانسرز میں کانگریس ارکان خواکین کاسترو، میڈلین ڈین، ڈان بیئر، گریگ کاسار، سارا جیکبز اور ویرونیکا اسکوبار شامل ہیں۔
بل کے حامی ارکان کا مؤقف ہے کہ مجوزہ پابندیوں کا مقصد بستیوں کی مزید توسیع کو روکنا اور فلسطینیوں کی زمین سے بے دخلی کے عمل کو محدود کرنا ہے۔ قانون میں نئی بستیوں کی تعمیر اور موجودہ بستیوں کی توسیع کے خلاف مالی و تجارتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
یہ قانون ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی کانگریس میں مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی سرگرمیوں اور انسانی حقوق کی صورتحال پر بحث جاری ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی سینیٹ میں بھی مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد اور انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ طلب کرنے والی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی تھی۔
PNP
Comments are closed.