کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کردیئے۔
’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کیے ہیں، کمیشن نے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور عامر فاروقی سے علیٰحدہ جوابات طلب کیے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کے معاون تجمل لودھی ایڈووکیٹ کی جانب سے پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کیے ہیں، پولیس افسران سیل شدہ جوابات تجمل لودھی کے ذریعے ہی کمیشن کو واپس جمع کرائیں گے۔
PNP
Comments are closed.