کراچی (پی این پی)کراچی سے روانہ ہونے والی 6پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق تکنیکی وجوہات کے باعث پروازیں منسوخ کی گئیں ۔’’24نیوز ‘‘ کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے370،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے304اورکراچی سے سکھرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے536شامل ہیں۔
کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 110اورکراچی سے لاہور جانے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 402بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
PNP
Comments are closed.